نئى دہلى، 30 دسمبر (يو اينائى) دہلى کے وزيراعلى اروند کيجريوال بيمار ہوگئے ہيں۔ ڈاکٹروں نے انہيں ايک دو دن آرام کرنے کا مشورہ ديا ہے۔
غازى آباد کے کوشامبى ميں واقع مسٹر کيجريوال کى رہائش گاہ پر ان کا علاج کرنے والے ڈاکٹروں نے بتايا کہ وزيراعلى کو بخار ہے اور انہيں
ڈائريا کى بھى شکايت ہے ليکن ڈاکٹروں نے بتايا کہ ان کى طبيعت بہتر ہورہى ہے اور وہ پہلے سے بہتر محسوس کررہے ہيں۔
ڈاکٹروں نے مسٹر کيجريوال کو ايک دو روز آرام کرنے کا مشورہ ديا ہے۔ بيمار ہونے کى وجہ سے اپنے مسائل لے کر آنے والے لوگوں سے انہوں نے ملاقات بھى نہيں کى۔
اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.